اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنجاب ملک فیڈ نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا - milk fed raises prices

پنجاب ملک فیڈ نے پچھلے دو مہینے میں مسلسل چھ بار دودھ کی خرید قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

milk fed raises prices
ملک فیڈ نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا

By

Published : Apr 1, 2021, 1:35 PM IST

تفویض اختیارات کے وزیر سکھجندر سنگھ رندھاوا نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ پنجاب ملک فیڈ نے فروری سے اب تک بھینس کے دودھ کی قیمت 45 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 48 روپے فی لیٹر اور گائے کے دودھ کی قیمت 28 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 30 روپے فی لیٹر کر دی ہے۔

اسی طرح اب تک سبھی ملک پلانٹس نے پچھلے دو مہینے میں بھینس کے دودھ کا ریٹ تین روپے فی لیٹر اور گائے کے دودھ کا ریٹ دو روپے فی لیٹر بڑھا دیا ہے۔

کووڈ کے بعد آئی مندی کے دور کے بعد دودھ پروڈیوسروں کو دی جانے والی دودھ کی قیمت میں چھ بار توسیع کی گئی ہے اور آگے سے بھی ڈیری کے کاروبار کو فائدے مند بنانے کے لیے دودھ پروڈیوسروں کو اچھی قیمت دی جائے گی۔

اس کا فائدہ ملک فیڈ سے جڑے 2.5 لاکھ دودھ کی پیداوار کرنے والوں کو ہوگا۔
یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details