فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے وزیر اعظم سے خط کے ذرہعے اپیل کی ہے کہ خصوصی ٹرینوں کے ذریعے تخت شری حضور صاحب، ناندیڑ اور تخت شری پٹنہ صاحب میں پھنسے ہوئے عقیدت مندوں کو پنجاب واپس لایا جائے۔
مرکزی وزیر نے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں کہا کہ شری حضور میں تقریباً تین ہزار عقیدت مند پھنسے ہوئے ہیں اور شری پٹنہ صاحب میں تقریبا 2 ہزار عقیدت مند پھنسے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ان عقیدت مندوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔