حکومت کسانوں کو گھرگھرجار کر انڈا اورچکن بیچنے کا حکم دینے کے ساتھ ہی کانٹریکٹ فارمنگ پر مرغی پالنے والوں کو بھی کچھ راحت دینے پر غور کررہی ہے۔
پنجاب حکومت: کسانوں کو 1585 روپے فی کوئنٹل کی شرح سے گیہوں ملے گا
پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی بحران کا سامنا کررہے پالیٹری اور خنزیر پالنے والے کسانون کے لئے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں اور انہیں 1585 روپے فی کوئنٹل کی شرح سے گیہوں مہیا کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہوٹل اور ریسٹورنٹ کے بند ہونے اور کرونا انفیکشن کے سلسلے میں افواہ پھیلنے کی وجہ سے پالیٹری صنعت کو زبردست نقصان پہنچا ہے جس سے پنجاب کے کسان بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
پنجاب کے محکمہ مویشی پالن کے ڈائرکٹر اندرجیت سنگھ نے بتایا کہ حکومت نے خنزیر اور پالیٹری فارم کے کسانوں کو راحت دینے کے لئے منظور کئے گئے شرحوں پر گیہوں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت کسانوں کو 1585 روپے فی کوئنٹل کی شرح سے گیہوں دیا جائے گا۔ یہ گیہوں کسان تنظیموں کے ذریعہ دیا جائے گا۔