چندی گڑھ: پنجاب حکومت نے ریاست میں 36 ہزار عارضی ملازمین کو مستقل کرنے، ریت کی قیمت 5.50 روپے مقرر کرنے، کم از کم یومیہ تنخواہ 415 روپے کرنے، ایڈوکیٹ جنرل (اے جی) کو ہٹانے اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) لگانے سمیت مختلف اہم فیصلوں کا آج اعلان کیا۔
وزیراعلی چرنجیت سنگھ چنی نے کابینہ کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کی 11 نومبر کو ہونے والی دوسری میٹنگ میں مرکزی زرعی قوانین کے علاوہ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس اے) کا پنجاب سمیت سرحدی ریاستوں میں دائرہ 15 کلومیٹر سے بڑھا کر پچاس کلومیٹر کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو منسوخ کرنے کے لئے قرارداد لانے کی بھی معلومات دی۔
اس دوران پنجاب ریاستی کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو بھی چنی کے ساتھ تھے۔