اردو

urdu

ETV Bharat / state

رات میں خواتین کے لیے مفت پولیس سروس - حیدرآباد کی ایک وٹرنری ڈاکٹر کے ساتھ ریب او

ٹیک اپ اور ڈراپ کی سہولیت ان خواتین کے لیے دستیاب ہوگی جنہیں ٹیکسی یا تھری وہیلر سمیت کسی گاڑی تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

رات میں خواتین کے لیے مفت پولیس سروس
رات میں خواتین کے لیے مفت پولیس سروس

By

Published : Dec 4, 2019, 11:00 AM IST


خواتین پر بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے شام 9 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان خواتین کو گھر تک فری پولیس مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ ہدایات ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کی ایک وٹرنری ڈاکٹر کے ساتھ ریب اور قتل پر ملک گیر احتجاج کے دوران سامنے آئی ہیں ۔

واضح رہے کہ حیدرآباد کی وٹرنری ڈاکٹر کو اغوا کیا گیا تھا اور اس کے بعد اس کے ساتھ اجتماعی ریپ اور پھر اسے جلا دیا تھا۔

ریاست پنجاب میں یہ سہولت 100، 112 اور 181 نمبر پر دستیاب ہوگی، جس کے ذریعے خاتون کالر کو فوری طور پر پولیس کنٹرول روم (پی سی آر) سے کنکٹ کیا جائے گا۔
وزیر اعلی نے ڈی جی پی دنکر گپتا کو ریاست بھر میں اس سہولت کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔

بتادیں کہ ٹیک اپ اور ڈراپ کی سہولیت ان خواتین کے لیے دستیاب ہوگی جنہیں ٹیکسی یا تھری وہیلر سمیت کسی گاڑی تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

خاتون کالر کو مکمل حفاظت کا احساس دلانے کے لیے وزیر اعلی نے ہدایت کی ہے کہ کم از کم ایک خاتون پولیس افسر اس کے ساتھ آمدورفت کے دوران ہوگی۔

ڈی جی پی گپتا نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم پر عمل درآمد کے لیے پی سی آر کے لیے وقف شدہ گاڑیاں موہالی، پٹیالہ اور بٹھنڈا اور ریاست کے دیگر بڑے شہروں میں بھی مہیا کی جائیں گی۔

ڈی ایس پی اور اے سی پی (خواتین کے خلاف جرم) ہر ضلع میں اس سکیم کو نافذ کرنے کے لیے نوڈل آفیسر ہوں گے جبکہ اے ڈی جی پی کرائم، پنجاب، گرپریت دیو اس سہولت کے لیے ریاستی نوڈل آفیسر ہوں گے۔ ان کی تعداد پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔

تلنگانہ واقعہ پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت ریاست میں خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور اس کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details