اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنجاب: وزیراعلیٰ کا متاثرہ بچوں کے اہل خانہ کی امداد کا اعلان

سی ایم او کی طرف سے ہفتے کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق'وزیراعلیٰ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی حکم دیا کہ وہ فوری طور پر اسکولز کی تمام بسوں کی ریاستی سطح پر چیکنگ کریں تاکہ طلبا کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے اور مستقبل میں اس طرح کے حادثات سے بچا جاسکے۔

پنجاب: وزیراعلیٰ کا متاثرہ بچوں کے اہل خانہ کی امداد کا اعلان
پنجاب: وزیراعلیٰ کا متاثرہ بچوں کے اہل خانہ کی امداد کا اعلان

By

Published : Feb 16, 2020, 10:03 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 12:14 PM IST

ریاست پنجاب کے ضلع سنگرور کے لونگوال کے قریب اسکول وین میں آتشزدگی کے واقعے میں چار بچوں کی ہلاکت پر صدمے اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو 7.5 لاکھ روپے معاوضے کے طور پر دینے کا اعلان کیا اور اس واقعے کی تحقیقات کے لیے مجسٹریل انکوائری کا حکم بھی دیا ہے۔

سی ایم او کی طرف سے ہفتے کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق'وزیراعلیٰ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی حکم دیا کہ وہ فوری طور پر اسکولز کی تمام بسوں کی ریاستی سطح پر چیکنگ کریں تاکہ طلبا کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے اور مستقبل میں اس طرح کے حادثات سے بچا جاسکے۔

کیپٹن امریندر سنگھ نے متعلقہ محکمے کے افسران کو بھی ہدایت دی کہ 'موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی کرنے والی اسکولز کی گاڑیوں اور اسکول کے انتظامیہ پر بھی سخت نگرانی رکھی جائے۔'

دراصل آتشزدگی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسکول وین ہفتہ کے روز لونگوال کے ایک نجی اسکول کے نرسری ونگ کے بچوں کو اپنے اپنے پوائنٹ پر چھوڑنے جارہی تھی۔

اس حادثے کے سلسلے میں آئی پی سی کی دفعہ 304 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 12:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details