اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنجاب: بے حرمتی کی مشتبہ کوشش میں گرودوارہ میں ایک شخص کا قتل - نہنگ سکھ نے کیا قتل

Murder in Punjab پنجاب میں ایک نہنگ سکھ نے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس شخص کو قتل کیا گیا اس نے ایک گردوارے کی بے حرمتی کی تھی۔

Punjab: A man was killed in a gurdwara
Punjab: A man was killed in a gurdwara

By UNI (United News of India)

Published : Jan 16, 2024, 2:15 PM IST

پھگواڑہ: پنجاب کے پھگواڑہ میں بے ادبی کی مشتبہ کوشش میں منگل کی علی الصبح ایک نہنگ سکھ نے مقامی صرافہ مارکیٹ میں واقع گرودوارہ چوڑا کھوہ میں ایک شخص کو قتل کردیا، جس کی وجہ سے یہاں کشیدگی پھیل گئی۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ گرپریت سنگھ نے بتایا کہ، نہنگ سنگھ رمندیپ سنگھ نے گرودوارہ شری چوڑا کھوہ صاحب میں ایک نوجوان کو بے حرمتی کے شبہ میں قتل کر دیا۔ پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر موجود ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ملزم نہنگ رمندیپ سنگھ نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کر کے قتل کی ذمہ داری لی ہے اور خود کو گرودوارے کے احاطے میں بند کر لیا ہے۔ متوفی کی لاش ابھی تک گرودوارے کے اندر پڑی ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پنجاب میں حالیہ برسوں میں بے حرمتی کے کئی واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔ گزشتہ سال مورنڈا شہر کے ایک گوردوارے میں ایک شخص نے مبینہ طور پر دو سکھ پجاریوں پر حملہ کرنے اور 'گرو گرنتھ صاحب' کو ناپاک کرنے کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔ ملزم جسویر سنگھ کو پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد:رقم کیلئے ماموں نے بھانجہ کا اغوا کرلیا

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک ویڈیو میں جسویر کو گردوارہ کوتوالی صاحب کے مقدس مقام میں داخل ہوتے ہوئے، ریلنگ عبور کرتے ہوئے قید کیا گیا۔ وہ گربانی پڑھ رہے دو 'گرنتھیوں' پر حملہ کرنے کے لئے آگے بڑھا اور مقدس کتاب کو زمین پر پھینک دیا۔ وہاں موجود عقیدت مندوں نے جسویر پر قابو پالیا اور بعد میں اس کی پٹائی کرنے کے بعد ہجوم نے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details