اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ایک ملک، ایک زبان' کے خلاف مارچ - ریاست پنجاب

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ’ایک ملک، ایک زبان‘ سے متعلق بیان کے بعد ریاست پنجاب میں پنجابی زبان کے سلسلے میں جاری تنازع کے خلاف آج گرونانک دیو یونیورسٹی امرت سر کے الگ الگ شعبوں کے طلبہ نے احتجاجی مارچ نکالا۔

'ایک ملک، ایک زبان' کے خلاف مارچ

By

Published : Sep 25, 2019, 1:39 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 10:21 PM IST


احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے فارمیسی شعبہ کے طالب علم جتیندر ویر سنگھ نے کہا کہ بھارت کے وزیر داخلہ کی طرف سے ایک زبان نافذ کرنے کے خیال کو پنجابی کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

'ایک ملک، ایک زبان' کے خلاف مارچ

انہوں نے کہا کہ آئین کے بانیوں نے مختلف علاقائی زبانوں کا احترام کیا تھا، اس میں ہندی اور انگریزی کو رابطہ کی زبان کے طور پر جگہ دی گئی تھی لیکن بھارت کو قومی زبان کے طور پر کبھی اعلان نہیں کیا گیا۔

انگریزی شعبہ کے طالب علم جس کمل سنگھ نے کہا کہ گذشتہ دنوں یوم ہندی زبان کے موقع پر تنازع ہوا، اس سے پنجابیوں کے دل کو ٹھیس پہنچی ہے۔
شعبہ قانون کے جگمیت سنگھ نے پنجابی گلوکار گرداس مان سنگھ کی طرف سے ایک دیش ایک بولی کے خیال کی تائید کرنے کو پنجابی زبان کی توہین قرا ردیا۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 10:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details