اردو

urdu

ETV Bharat / state

جیل میں قیدیوں کی بھوک ہڑتال - پٹیالہ کی نابھا جیل

جتھیدار گیانی ہرپریت نے درخواست کی ہے کہ ریاستی حکومت جیل میں قیدیوں کی بھوک ہڑتال کو ختم کرائے۔

جتھیدار گیانی ہرپریت نے درخواست کی ہے کہ ریاستی حکومت جیل میں قیدیوں کی بھوک ہڑتال کو ختم کرائے
جتھیدار گیانی ہرپریت نے درخواست کی ہے کہ ریاستی حکومت جیل میں قیدیوں کی بھوک ہڑتال کو ختم کرائے

By

Published : Jul 3, 2020, 10:35 PM IST

ریاست پنجاب کے امرتسر میں شری اکال تخت صاحب کے کار گذار جتھیدار گیانی ہرپریت سنگھ نے جمعہ کے روز پنجاب حکومت سے کہا کہ وہ پٹیالہ کی نابھا جیل میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے سکھ قیدیوں کی ہڑتال کو فوری طور پر ختم کرائے۔

واضح رہے کہ جھتیدار نے بتایا کہ جیل انتظامیہ کی طرف سے ہراساں کیے جانے کے خلاف سکھ قیدی 30 جون سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جیل انتظامیہ کو ہدایت جاری کرے کہ وہ قیدیوں کے مسائل حل کرے اور بھوک ہڑتال ختم کرائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھوک ہڑتال پر بیٹھے قیدیوں کا کوئی نقصان ہوتا ہے تو اس کی ذمہ دار براہ راست حکومت ہی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details