چنڈی گڑھ میں ایک خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ خاتون گذشتہ دنوں انگلینڈ سے امرتسر ایئرپورٹ پہنچی تھی، جہاں سے وہ چنڈی گڑھ آگئیں۔
خاتون کو کھانسی، نزلہ اور بخار تھا، جس کے سبب انہوں نے ڈاکٹروں سے رابطہ کیا۔ ڈاکٹروں نے جانچ کے لئے انہیں ہسپتال بھیج دیا، جہاں سے خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ خاتون چندی گڑھ کی پہلی کورونا وائرس مثبت مریض ہے۔ چندی گڑھ محکمہ صحت کو خوف ہے کہ اس لڑکی کے آنے کے بعد چنڈی گڑھ میں کورونا وائرس کے واقعات میں مزید اضافہ نہ ہو جائے۔
مزید پڑھیں:ضرورت پڑی تو بینگلور بھی جاؤں گا: وزیر اعلیٰ کمل ناتھ
اس وقت محکمہ صحتنے خاتون کے اہل خانہ کے طبی معائنہ کا حکم دیا ہے اور اگر ان میں بھی کورونا وائرس کے آثار دکھے تو انہیں بھی الگ تھلگ وارڈ میں بھیجا جا ئیگا۔