فیروز پور میں پروگرام کے لیے بنائے گئے اسٹیج سے مرکزی وزیر صحت منسُکھ مانڈویا نے کہا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر وزیراعظم مودی کا جلسہ عام منسوخ کر دیا گیا ہے۔ Mandaviya Announced Modi Ferozpur Rally Cancelled
اس دوران وزرات داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم کی سکیورٹی میں لاپرواہی کی ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔
وزیر اعظم کے جلسہ کی منسوخی کے حوالے سے وزارت داخلہ نے کہا کہ بدھ کی صبح وزیر اعظم بھٹنڈہ پہنچے جہاں سے انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے حسینی والا میں واقع راشٹریہ شہید اسمارک جانا تھا۔ Narendra Modi Rally at Ferozepur Punjab وزیر اعظم نے تقریباً 20 منٹ تک موسم صاف ہونے کا انتظار کیا تاہم بارش اور موسم کی خرابی کے باعث حسینی والا نہ جا سکے۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ جب موسم بہتر نہیں ہوا تو فیصلہ کیا گیا کہ وہ سڑک کے ذریعے شہید اسمارک کا دورہ کریں گے، جس میں 2 گھنٹے سے زیادہ وقت لگے گا۔
پنجاب کے ڈی جی پی کی جانب سے ضروری حفاظتی انتظامات کی تصدیق کے بعد وزیر اعظم سڑک کے ذریعے سفر کرنے کے لیے روانہ ہوئے۔
پنجاب کے حسینی والا میں وزیراعظم کے منسوخ ہونے والے پروگرام کے حوالے سے وزارت داخلہ نے کہا کہ جب وزیراعظم کا قافلہ شہید اسمارک سے 30 کلومیٹر دور ایک فلائی اوور کے قریب پہنچا تو کچھ مظاہرین نے سڑک بلاک کردی۔ وزیراعظم 15-20 منٹ تک فلائی اوور پر پھنسے رہے۔ یہ وزیراعظم کی سکیورٹی میں بہت بڑی کوتاہی تھی۔
وزارت داخلہ کے مطابق وزیر اعظم کے پروگرام اور سفری منصوبوں کے بارے میں پہلے ہی پنجاب حکومت کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔ طریقہ کار کے مطابق انہیں لاجسٹکس، سکیورٹی کے ساتھ ساتھ ہنگامی منصوبہ تیار رکھنے کے لیے ضروری انتظامات کرنے تھے۔
controversy over pm modi ferozepur punjab rally
وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ 'پنجاب حکومت کو وزیراعظم کے پروگرام کے پیش نظر ہنگامی پلان تیار رکھنا تھا۔ اس کے تحت وزیر اعظم کے سفری راستے میں سڑک کے ذریعے نقل و حرکت کے امکان کے پیش نظر اضافی سکیورٹی تعینات کی جانی تھی لیکن آج کی پیش رفت سے واضح ہے کہ سکیورٹی اہلکار تعینات نہیں کئے گئے تھے۔ پی ایم کی سکیورٹی میں اس خامی کے بعد قافلے کو واپس بھٹنڈہ ایئرپورٹ لے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت نے سکیورٹی کے اس سنگین انتظام کا نوٹس لیا ہے اور ریاستی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ ریاستی حکومت سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اس کوتاہی کی ذمہ داری کا تعین کرے اور سخت کارروائی کرے۔
اس دوران بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ 'یہ افسوسناک ہے کہ پنجاب میں ہزاروں کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے جا رہے وزیراعظم نریندر مودی کے دورے میں خلل پڑا۔'
جے پی نڈا نے الزام لگایا کہ 'پنجاب پولیس کو لوگوں کو ریلی میں آنے سے روکنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے فون پر بات کرنے یا معاملہ حل کرنے سے انکار کر دیا۔
bjp president jp nadda on pm modi punjab rally
واضح رہے کہ اس سے پہلے مرکزی وزیر صحٹ مانڈویا نے کہا تھا کہ وزیر اعظم ایک بڑا تحفہ دینے کے لیے فیروز پور آنے کے لیے بے تاب تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ وہ فیروز پور آئیں اور پی جی آئی کے سیٹیلائٹ سینٹر اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں۔
مانڈویا کے مطابق 'کئی وجوہات کی وجہ سے وزیر اعظم ہمارے درمیان حاضر ہونے سے قاصر ہیں لیکن وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ یہ پروگرام منسوخ نہیں کر رہے ہیں بلکہ ملتوی کر رہے ہیں۔
مانڈویا نے کہا کہ وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ وہ فیروز پور کے لوگوں کے درمیان ضرور آئیں۔
پروگرام میں موجود لوگوں سے معافی مانگتے ہوئے مانڈویا نے کہا کہ 'میں آپ سب سے معافی مانگنا چاہتا ہوں، وزیراعظم کئی وجوہات کی وجہ سے آپ کے درمیان نہیں پہنچ پائے ہیں۔ آج ہم یہاں پروگرام نہیں کر سکیں گے۔ میری درخواست ہے کہ اس پروگرام کو ختم کیا جائے۔