وزیراعظم نریندر مودی 28اگست کو تجدید شدہ جلیاں والا باغ میموریل کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ وزیر اعظم میموریل پر میوزیم گیلری کا بھی افتتاح کریں گے۔
یہ پروگرام شام 6:25 بجے ہوگا جس میں وزیر اعظم دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میموریل کے افتتاح کے ساتھ میوزیم گیلری کا بھی افتتاح کریں گے۔
اس موقع پر مرکزی حکومت کی طرف سے جلیاں والا باغ کمپلکس میں کئے گئے وسیع تر ترقیاتی اور احیا کے کاموں کے بارے میں بھی معلومات دی جائے گی۔
میموریل کمپلکس میں واقع عمارتوں کا استعمال کرتے ہوئے یہاں چار میوزیم گیلری بنائی گئی ہیں جن میں اس جگہ کی تاریخی اہمیت کو آڈیو وزول ٹکنالوجی کے ذریعہ تھری ڈی فارم میں دکھایا گیا ہے۔