آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذریعہ تیار کردہ کووڈ-19 ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز میں کم از کم ایک ہفتہ کی تاخیر ہوئی ہے۔ یہ ٹرائل چنڈی گڑھ کے پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں شروع ہونے کی امید تھی۔
انسٹی ٹیوٹ نے میڈیا کو بتایا کہ کووڈ 19 ویکسین کا ٹرائل ستمبر کے پہلے ہفتہ میں شروع ہونے کی توقع کی جا رہی تھی۔ اس ٹرائل کے لیے منتخب ہونے والے پہلے 100 امیدواروں کے لئے ڈیٹا سیفٹی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ (ڈی ایس ایم بی) سے حفاظتی منظوری زیر التوا ہونے کی وجہ سے موخر کردی گئی ہے۔
اس کے نتیجے میں ویکسین کے ٹرائل کے لیے امیدواروں کی مزید بھرتی کو روک دیا گیا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ میں شیڈول ویکسین ٹرائل کے پرنسپل انوسٹیگیٹر پروفیسر ڈاکٹر مدھو گپتا نے کہا کہ' فی الحال آکسفورڈ ویکسین کے ٹرائلز کے لیے امیدواروں کی مزید بھرتی معطل ہے کیونکہ ہم ڈیٹا سیفٹی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ سے اب تک بھرتی ہونے والے پہلے 100 شرکا کی حفاظت کے لئے منظوری کے منتظر ہیں۔ اس معاملے سے متعلق ہم صرف اگلے ہفتے کے آخر تک اس محاذ پر ہونے والی کسی بھی پیشرفت کے بارے میں آپ کو اپ ڈیٹ کر سکیں گے۔'
پریمیئر انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ ویکسین کے ٹرائلز کے لیے 400 رضاکاروں نے انداج کروایا تھا۔ ان میں سے 253 کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جائے گی۔