اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنجاب حکومت نے 800 غیر ملکی شہریوں کو وطن واپس بھیجا - 800 غیر ملکی شہریوں کو واپس بھیجا

کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے متعدد غیر ملکی شہری پنجاب میں پھنس گئے تھے۔

ہنجاب
ہنجاب

By

Published : Apr 12, 2020, 11:10 AM IST

مرکزی حکومت کے اسٹینڈرڈ اوپریٹنگ پروسیجرس (ایس او پی) کے تحت پنجاب حکومت کی جانب سے 825 غیر ملکی شہریوں کو ان کے وطن واپس پھیج دیا گیا ہے، ان میں کچھ این آر آئی بھی شامل ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا 'ان سبھی غیر ملک شہریوں کو 31 مارچ سے 9 اپریل کے درمیان ان کے وطن واپس بھیجا گیا ہے'۔

ان سبھی افراد کے بارے میں تفصیل سے جانکاری دیتے ہوئے پنجاب کے ڈی جی پی نے کہا ' ان افراد میں 28 فن لینڈ، 86 ڈین مارک، 43 سویڈن، 50 ناروے، 14 لٹویہ ، 6 جاپان، 2 روس ، 2 سلوینیہ ، 2 چیک ریپبلک ، 2 بیلاروس، ایک ازبیکستان، 170 کناڈا اور 273 امریکہ کے شہری شامل ہیں'۔

انہوں نے کہا 'اب برطانیہ کے شہریوں بھی بھیجنے کی تیاری کی جارہی ہے'۔

اس کے علاوہ 15 جنوبی کوریا، 33 ملیشیا، 17 اسپین، 7 سویٹزر لینڈ، 4 تیوان ، 4 میکسیکو، 9 نیدر لینڈ اور 57 سنگاپور کے شہریوں کے بھی واپس بھیجا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details