اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنجاب میں شراب کا ذخیرہ برآمد

پنجاب پولیس نے غیر قانونی شراب تقسیم کرنے والے 9 مراکز پر چھاپے مارے۔

By

Published : Sep 27, 2020, 11:27 AM IST

پنجاب میں شراب کا ذخیرہ برآمد
پنجاب میں شراب کا ذخیرہ برآمد

پنجاب پولیس نے امرتسر ضلع میں مجتھا ، اجنالا اور اٹاری سب ڈویژنوں میں شراب کے غیر قانونی ذخیرہ 123079 لیٹر شراب برآمد کی ہے۔

ڈی جی پی پنجاب دنکر گپتا نے بتایا کہ امرتسر پولیس نے تین روز کے لیے خصوصی مہم چلائی ہے اور مقامی انٹلیجنس ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر مبنی شراب میں غیر قانونی شراب تقسیم کرنے والے 9 مراکز کو قبضے میں لے لیا ہے۔

ایک بیان کے مطابق گپتا نے بتایا' اس معاملے کے حوالے سے ایف آئی آر بھی درج کی گئیں اور اس طرح کے غیر قانونی شراب مراکز کے مالکان پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے ، اور گرفتاریاں بھی کی گئیں۔'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ غیر قانونی شراب اسمگلنگ اور تقسیم کے خلاف حکمت عملی کے تحت ضلع امرتسر (دیہی) میں مزید چھاپوں اور قبضوں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details