اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jalandhar Bypoll سرکاری عمارتوں سے سیاسی اشتہارات ہٹانے کا حکم - جالندھر لوک سبھا سیٹ

جالندھر لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر نے سرکاری محکموں کے افسران کو یہ ہدایت کی کہ وہ 24 گھنٹے کے اندر اپنے دفاتر، محکمانہ ویب سائٹس وغیرہ سے سیاسی رہنماؤں کی تصاویر فوری طور پر ہٹا دیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 30, 2023, 10:27 AM IST

جالندھر: الیکشن کمیشن کی جانب سے جالندھر لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب کے اعلان کے فوراً بعد ڈپٹی کمشنر کم ضلع الیکشن افسر جسپریت سنگھ نے بدھ کو تمام افسران کو انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل کو سختی سے نافذ کرنے کی ہدایت دی۔ڈپٹی کمشنر نے سرکاری محکموں کے افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ 24 گھنٹے کے اندر اپنے دفاتر، محکمانہ ویب سائٹس وغیرہ سے سیاسی رہنماؤں کی تصاویر فوری طور پر ہٹا دیں۔ انہوں نے کہا کہ 72 گھنٹے میں نجی جائیدادوں سے سیاسی اشتہارات ہٹائے جائیں۔

مختلف انتخابی ڈیوٹیوں پر تعینات تمام نوڈل افسروں کو ان کے فرائض سے آگاہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے منصفانہ اور پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے چیف الیکٹورل آفیسر پنجاب کے ذریعے الیکشن کمیشن کو بھیجی جانے والی تمام روزانہ کی رپورٹس کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

جسپریت سنگھ نے کہا کہ انتخابی اخراجات اور امن و امان کی نگرانی کے لیے اسمبلی حلقہ کی سطح سے لے کر ضلع سطح تک مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آر او، ایم سی ایم سی، ڈی ای ایم سی، شکایت سیل، ڈیلی رپورٹ سیل وغیرہ کے علاوہ اسمبلی کی سطح پر الگ الگ ٹیمیں بنا کر ٹیم ممبران کو پہلے دور کی ٹریننگ دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا۔ کرناٹک میں 10 مئی کو انتخابات ہوں گے اور 13 مئی کو نتائج کا اعلان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Assembly Election کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان، رہنماؤں کا ردعمل

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details