اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fraud Case in jalandhar بینک سے لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی کے الزام میں ایک گرفتار

ویجیلنس بیورو نے پنجاب گرامین بینک جگت پور جٹاں پھگواڑہ سے 25 لاکھ روپے کا قرض لے کر فرار ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ One arrested in Fraud case in Punjab

بینک سے لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی کے الزام میں ایک گرفتار
بینک سے لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی کے الزام میں ایک گرفتار

By

Published : Sep 27, 2022, 10:30 AM IST

جالندھر: ویجیلنس بیورو نے پیر کو پھگواڑہ کے فرضی دستاویزات کی بنیاد پر پنجاب گرامین بینک جگت پور جٹاں پھگواڑہ سے 25 لاکھ روپے کا قرض لے کر فرار ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت ستیش جھا کے طور پر کی گئی ہے۔ ویجیلنس بیورو کے ایک ترجمان نے کہا کہ مذکورہ ملزم نے یہ قرض بینک منیجر ہربھجن سنگھ کپور اور بیک پینل ویلیویر ستیش کمار شرما کی ملی بھگت سے منظور کروایا تھا۔ Action Against fraud in Punjab

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ معاملے میں کل 16 ملزمان ہیں جن میں سے چھ ملزمان راج کمار ساکن ٹھٹیلا محلہ، پھگواڑہ، ویلیوئر ستیش کمار شرما، سبھاش کمار ساکن مہندوانی ضلع ہوشیار پور، اوتار سنگھ ساکن آشا پارک کالونی پھگواڑہ، پنکج ساکن محلہ رتن پورہ پھگواڑہ اور راجیش کمار ساکن محلہ رتن پورہ پھگواڑہ کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ویجیلنس بیورو کی جانب سے تلاش جاری ہے، جنہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Fraudsters Arrested From Indore ڈیمیٹ اکاؤنٹ کے نام پر کروڑوں کی دھوکہ دہی، شعیب کو اندور سے گرفتارکیا گیا

ترجمان نے کہا کہ ویجیلنس بیورو کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بینک منیجر اور ویلیوئر نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے قرض لینے والوں کو مکمل تعاون فراہم کیا۔ ملزم ستیش جھا نے ساڑھے پانچ مرلہ پلاٹ خریدنے کے بعد منتقلی نمبرمنظور کرواکر بینک منیجر اور ویلیوئر شرما کی ملی بھگت سے مذکورہ پنجاب گرامین بینک سے نئے مکانات کی تعمیر سے متعلق بینک سے 25 لاکھ روپے کا قرض منظورکرالیاتھا، جبکہ حقیقت میں اس نے کسی مکان کی تعمیر ہی نہیں کرائی تھی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details