اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرالی جلانے پر نگرانی رکھنے کے لئے نوڈل افسر تعینات

سپریم کورٹ کی پرالی کے باقیات کو جلانے سے روکنے کے لئے ہدایات جاری کی گئی تھیں، جس پر ریاستی حکومت عمل کر رہی ہے اور اس لئے یہ قدم اٹھائے گئے ہیں۔

پرالی جلانے پر نگرانی رکھنے کے لئے نوڈل افسر تعینات
پرالی جلانے پر نگرانی رکھنے کے لئے نوڈل افسر تعینات

By

Published : Sep 5, 2020, 7:26 PM IST

پنجاب حکومت نے دھان کی کٹائی کے بعد پرالی نہ جلانے کے لئے سبھی ضلع ڈپٹی کمشنرز کو گاؤں سطح پر نوڈل افسر تعینات کرنے کی ہدایت دی ہے۔
اس مرتبہ محکمہ زراعت کی جانب سے ایک موبائل ایپ بھی تیار کیا گیا ہے، جس سے ریاست بھر میں پرالی کے باقیات کو جلانے کے واقعات کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل ہوسکے گی۔ سپریم کورٹ کی پرالی کے باقیات کو جلانے سے روکنے کے لئے ہدایات جاری کی گئی تھیں، جس پر ریاستی حکومت عمل کر رہی ہے اور اس لئے یہ قدم اٹھائے گئے ہیں۔
ایک اعلیٰ سطحی ورچیوئل جائزہ میٹبگ کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری وینی مہاجن نے پرالی کے باقیات کو جلانے کے واقعات کو مکمل طور پر روکنے کے لئے مختلف محکموں کی جانب سے اب تک کی جانے والی کارروائی کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں کسان لیڈروں، پنجاب زرعی یونیورسٹی، ریاستی حکومت کے محکموں اور دیگر متعلقہ اداروں نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details