اردو

urdu

این آئی ٹی کو کووڈ کیئر سینٹر میں تبدیل کیا گیا

By

Published : Jul 17, 2020, 7:49 PM IST

پنجاب میں واقع این آئی ٹی کو ریاستی حکومت کی جانب سے کووڈ کیئر سینٹر میں تبدیل کیا گیا ہے، ریاست میں اب تک کووڈ 19 سے 230 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

punjab govt
punjab govt

پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امرندر سنگھ کے شروع کئے گئے ’مشن فتح‘ کے تحت ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (این آئی ٹی) کو کووڈ سینٹر کے طور پر تبدیل کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر گھنشیام تھوری نے کہا 'کورونا وبا کے سبب کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلع انتظامیہ پوری طرح سے تیار ہے'۔

انہوں نے کہا 'ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (این آئی ٹی) میں آٹھ سو بیڈ کے بندوبست کے لئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے'۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا 'کمیٹی کی صدارت پوڈا اسٹیٹ افسر نونیت کور بل کے ساتھ پولس کمشنر کرتارپور سرندر پال سنگھ، ضلع صحت افسر ڈاکٹر سرندر سنگھ، رجسٹرار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف تکنالوجی ایس کے مشرا کریں گے'۔

یہ بھی پڑھیے
بھارت: 10 برسوں میں 27.3 کروڑ افراد غریبی سے باہر آئے: رپورٹ
ممبئی: عمارت منہدم ہونے سے متعدد افراد ہلاک

آپ کو بتا دیں کہ پنجاب میں کووڈ-19 سے اب تک 9 ہزار 94 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6 ہزار 277 افراد اس وبا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

وہیں اگر ہلاک شدگان کی بات کی جائے تو ریاست میں کورونا وائرس سے اب تک 230 افراد ہلاک ہو چکے ہیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details