اردو

urdu

ETV Bharat / state

افغانستان میں حالات مشکل، چیلنجز بہت ہیں: وزیراعظم

وزیر اعظم نریندر مودی نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کو مشکل اور چیلنجنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں پھنسے لوگوں کو بحفاظت واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

ہر سطح پر خود انحصاری اور خود اعتمادی کی ضرورت: مودی
ہر سطح پر خود انحصاری اور خود اعتمادی کی ضرورت: مودی

By

Published : Aug 28, 2021, 10:22 PM IST

Updated : Aug 29, 2021, 9:58 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج شام جلیاں والا باغ میموریل کے نو تعمیر شدہ کمپلکس کو قوم کے نام وقف کیا۔ اس کے ساتھ ہی کورونا اور اپ گریڈیشن کی وجہ سے گزشتہ ڈیڑھ سال سے بند جلیاں والا باغ کو عام لوگوں کے لیے کھول دیا گیا۔

modi

اس دوران ''آپریشن دیوی شکتی'' کے تحت افغانستان سے بھارت لائے جانے والے لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چیلنجز بہت ہیں اور حالات بھی کافی مشکل ہیں لیکن ہم پر گرو کی نظر کرم بھی ہے۔ ہم لوگوں کے ساتھ مقدس گرو گرنتھ صاحب کا روپ بھی بھارت لے کر آئے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کو مشکل اور چیلنجنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں پھنسے لوگوں کو بحفاظت واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی اگر کوئی بھارتی مشکل میں ہوتا ہے تو بھارت اپنی پوری طاقت کے ساتھ اس کی مدد کے لیے کھڑا رہتا ہے۔ کورونا کا دور ہو یا افغانستان کی موجودہ صورتحال، دنیا نے مسلسل یہ اس کا تجربہ کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایسی صورتحال (افغانستان کے) میں بدحال لوگوں کے لیے ملک میں نئے قانون بھی بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا آج جس طرح کے عالمی حالات پیدا ہو رہے ہیں، ہمیں یہ بھی احساس ہے کہ ایک بھارت شریشٹھ بھارت کا کیا مطلب ہے۔ یہ واقعات ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ بطور قوم ہر سطح پر خود انحصاری اور خود اعتمادی دونوں ضروری ہیں۔

وزیراعظم مودی نے امرت مہوتسو پروگرام کے دوران گاؤں گاؤں میں مجاہدین کو یاد کیا جارہا ہے، ان کا احترام کیا جارہا ہے۔ قومی ہیروز سے وابستہ مقامات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ وہاں نئی جہتیں بھی شامل کی جارہی ہیں۔ جلیاں والا باغ کی طرح دوسرے اہم مقامات کا اپ گریڈیشن کیا جارہا ہے۔ آزادی کی تحریک میں ہمارے قبائلیوں کا اہم کردار ہے لیکن انہیں وہ جگہ نہیں ملی جس کے وہ حق دار تھے۔ حالیہ دنوں میں شہید ہوئے فوجیوں کو مناسب احترام ملا ہے۔

اس موقع پر ثقافت کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی اور کئی ریاستوں کے وزرائے اعلی بھی موجود تھے۔

13 اپریل 1919 کو جلیاں والا باغ میں ہوئے قتل عام کو دکھانے کے لیے لائٹ ساونڈ کا پروگرام بھی نشر کیا گیا۔ وزیراعظم کا یہ پروگرام ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مکمل ہوا۔

مزید پڑھیں:

وزیر اعظم نے کہا کہ 'ملک کی چوطرفہ ترقی کے لئے ہم سب کو متحد ہوکر کام کرنا ہوگا۔ مجھے اعتماد ہے کہ جلیاں والا باغ کی یہ زمین مسلسل توانائی دیتی رہے گی۔'

Last Updated : Aug 29, 2021, 9:58 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details