پٹیالہ میڈیکل کالج Patiala Medical College میں کورونا سے متاثرہ افراد میں تقریباً 60 ڈاکٹرز اور 40 ایم بی بی ایس طلباء شامل ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں ایم بی بی ایس کے طلباء کے کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے ہاسٹل کو خالی کرا دیا گیا ہے۔
میڈیکل کالج اور ہسپتال میں افراتفری کا ماحول ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں ڈاکٹرز اور طلباء کے کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد ہسپتال میں طبی نظام درہم برہم ہو سکتا ہے اور دیگر ڈاکٹرز اور طلباء بھی انفیکشن کے شبہ کے گھیرے میں آ گئے ہیں۔