اردو

urdu

ETV Bharat / state

مودی حکومت کے کسان مخالف چہرے کا انکشاف: سدھو - بین الاقوامی سروے کا حوالہ

پنجاب کے صحت اور خاندانی بہبود وزیر بلبیر سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے اپنے سود معافی منصوبے سے کسانوں کے قرض کو باہر رکھ کر اپنا کسان مخالف چہرہ دکھا دیا ہے۔

Modi government's anti-farmer face revealed: Sadhu
مودی حکومت کے کسان مخالف چہرے کا انکشاف: سدھو

By

Published : Oct 31, 2020, 8:21 PM IST

بلبیر سنگھ سدھو نے آج یہاں کہا کہ مرکزی حکومت کے اس فیصلے سے اب کوئی شبہ باقی نہیں رہ گیا کہ وزیراعظم مودی کارپوریٹ گھرانوں کی کٹھپتلی بن کر کسان، مزدور اور غریب مخالف فیصلے لے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مودی حکومت نے پچھلے پانچ برس میں کارپوریٹ گھرانوں کو آٹھ لاکھ کروڑ روپے کی قرض معافی دی ہے لیکن قرض کی وجہ سے خودکشی کو مجبور کسانوں کا ایک پیسہ بھی معاف نہیں کیا۔ کانگریس پارٹی ہی کسانوں،مزدوروں اور غریب طبقے کے وفادار ہیں،جس نے ہمیشہ ہی ان کا بھلا سوچا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سابق وزیراعظم من موہن سنگھ حکومت نے کسانوں کا 71 ہزار کروڑ روپے کا قرض معاف کیا تھا۔ اکالی حکومت جانے کے بعد ریاست کی مالی حالت خراب ہونے کے باوجود امرندر حکومت نے تقریباً دس ہزار کروڑ روپے کے کسانوں کے قرض معاف کئے۔

ایک بین الاقوامی سروے کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر سدھو نے کہا کہ ملک کی چودہ فیصد آبادی بھکمری کی شکار ہے اور یہ تعداد بڑھتی جارہی ہے ۔اس سروے میں شامل 107 ملکوں میں سے ہندوستان کا نمبر 94 واں ہے۔ جبکہ پاکستان ،بنگلہ دیش اور سری لنکا جیسے ملکوں کی حالت بھی ہندوستان سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔مودی حکومت کے ذریعہ کئے جارہے کسان مخالف فیصلے ملک کے کروڑوں غریب لوگوں کے منہ سے روٹی چھیننے کی وجہ بنیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details