چنڈی گڑھ:اس ماک ڈرل کے بعد صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر انل وج نے کہا کہ اس وقت کووڈ کے بہت کم کیس رپورٹ ہو رہے ہیں اور اگر کیسز بڑھتے ہیں تو حکومت کووڈ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔Mock Drill In Chandigarh To Fight Against Coronavirus
مسٹر وج نے کہا کہ لوگوں کو کووڈ سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، ریاستی حکومت کی طرف سے کووڈ سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے یہ باتیں سول ہسپتال، سیکٹر 6، پنچکولہ میں منعقدہ ایک موک ڈرل میں کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے کیے جارہے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہیں۔
مسٹر وج نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ہدایات کے مطابق آج ملک بھر میں موک ڈرل کا انعقاد کیا گیا۔ موک ڈرل کا مقصد کورونا سے نمٹنے کے لیے ہسپتالوں میں دستیاب سہولیات اور آلات کو چیک کرنا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سب ٹھیک طریقے سے کام کر رہے ہیں۔