اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنجاب: مگ 21 حادثے کا شکار

انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) کا مگ۔ 21 بیسن لڑاکا طیارہ جمعرات کی دیر رات پنجاب کے ضلع موگا میں حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں پائلٹ اسکواڈرن لیڈر ابھینو چودھری کی موت ہوگئی۔

پنجاب: مگ 21 حادثے کا شکار
پنجاب: مگ 21 حادثے کا شکار

By

Published : May 21, 2021, 7:52 AM IST

Updated : May 21, 2021, 10:49 AM IST

یہ طیارہ باقاعدہ تربیتی پرواز پر تھا۔ اس نے پنجاب کے ضلع لدھیانہ کے آئی اے ایف ہلواڑہ ہوائی اڈے سے راجستھان کے سورت گڑھ کے لئے پرواز بھری تھی لیکن موگا کے واگھا پورانا سب ڈویژن کے تحت لانگیانا گاؤں کے قریب تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوگیا۔ پائلٹ نے طیارہ نیچے گرنے سے پہلے چھلانگ لگائی، لیکن نیچے پہنچنے پر وہ شدید زخمی ہوگیا اور دم توڑ دیا۔ اس سے قبل یہ طیارہ سورت گڑھ سے ہلواڑہ پہنچا تھا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایئرفورس، فوج اور ضلع انتظامیہ و پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے آئی اے ایف نے تحقیقات (کورٹ آف انکوائری) کا حکم دیا ہے۔

پنجاب: مگ 21 حادثے کا شکار

واضح رہے کہ مگ۔ 21 بائیسن طیارہ مگ 21 کی بھی اعلیٰ فورم ہے جو ابھی بھی آئی اے ایف میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ تاہم اس کی پرانی شکل مگ ۔21 کے زیادہ تر طیارے خدمات سے باہر کئے جا چکے ہیں۔

پنجاب: مگ 21 حادثے کا شکار

قبل ازیں آئی اے ایف کے افسر نے اطلاع دی کہ بھارتی فضائیہ کا مگ 21 جنگی جہاز دیر شب حادثے کا شکار ہوگیا۔ بھارتی فضائیہ کا مگ 21 جنگی طیارہ دیر شب حادثے کا شکار ہو گیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق مگ 21 نے راجستھان کے سورت گڑھ سے پرواز بھری تھی اور موگا کے لنگیان کھرد گاؤں کے پاس یہ حادثہ ہوا۔ بھارتی فضائیہ نے ٹویٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ پائلٹ ابھینو چودھری حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ آئی اے ایف نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی۔

Last Updated : May 21, 2021, 10:49 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details