اردو

urdu

ETV Bharat / state

Meteorological Department Predicts Rainfall خطے میں 29 جنوری کو کئی مقامات پر بارش ہوسکتی ہے - 29 جنوری کو کئی مقامات پر بارش ہوسکتی ہے

محکمہ موسمیات نے کہاکہ خطے میں آئندہ دو روز تک موسم خشک رہے گا اور 29 جنوری کو کئی مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔مختلف ریاستوں میں بارش کا سلسلہ گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ Meteorological Department Predicts Rainfall

خطے میں 29 جنوری کو کئی مقامات پر بارش ہوسکتی ہے
خطے میں 29 جنوری کو کئی مقامات پر بارش ہوسکتی ہے

By

Published : Jan 25, 2023, 8:22 PM IST

چندی گڑھ: شمال مغربی خطہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی اور آج مزید بارش کی توقع ہے۔خطے میں آئندہ دو روز تک موسم خشک رہے گا اور 29 جنوری کو کئی مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز میں موسم صاف ہونے اور 27 جنوری سے 29 جنوری تک نئے ویسٹرن ڈسٹربنس کے فعال ہونے کے باعث پنجاب میں تاریخ 29 تک بارش ہو سکتی ہے۔ ہریانہ میں مختلف مقامات پر بارش ہوئی اور کچھ مقامات پر گھنا کہرا چھایا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:Lucknow Building Collapse لکھنؤ میں رہائشی عمارت کے ملبے سے 14 افراد بحفاظت نکالے گئے، ایک کی موت

چنڈی گڑھ میں کل 13 ملی میٹر بارش ہوئی اور درجہ حرارت 13 ڈگری سیلسیس ریکارڈکیا گیا۔ امرتسر میں 11 ملی میٹر، لدھیانہ میں 11 ملی میٹر، پٹھانکوٹ میں 28 ملی میٹر، بلووال میں 14 ملی میٹر، ہوشیار پور میں 44 ملی میٹر، بالاچور میں 14 ملی میٹر، نورمحل میں 16 ملی میٹر جبکہ پٹیالہ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوئی اور بٹھنڈہ کا درجہ حرارت پانچ ڈگری سیلسیس رہا۔ انبالہ میں 10 ملی میٹر بارش درج کی گئی اور ہریانہ میں درجہ حرارت 9 سے 13 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details