سری مکتسر صاحب:ریاست پنجاب کے سری مکتسر صاحب کے کالج آف نرسنگ، آدیش انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں کشمیری طالب علموں نے کالج انتظامہ پر الزام لگایا کہ انہیں دیر رات ہاسٹل سے باہر نکال دیا گیا۔ جس کے بعد انہوں نے ہاسٹل کے باہر احتجاج کیا۔ طلباء کا کہنا ہے کہ وہ عید کا تہوار منانے گھر گئے تھے لیکن جب واپس آئے تو انہیں ہاسٹل سے باہر کر دیا گیا۔ جس کے بعد طلباء نے ہاسٹل کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے Kashmiri Students Protest Outside College in Punjab۔ کالج ہاسٹل کے باہر طلباء کے احتجاج کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے پہنچ کر انہیں خاموش کرایا۔
Kashmiri Students Protest in Punjab: پنجاب میں کالج کے باہر کشمیری طلباء کا احتجاج - کالج آف نرسنگ، آدیش انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس
پنجاب کے ضلع سری مکتسر صاحب میں زیر تعلیم کشمیری طالب علموں نے کالج انتظامیہ کے رویے سے ناراض ہو کر دیر رات احتجاج کیا۔ طلباء کا کہنا ہے کہ وہ عید کی چھٹی میں گھر گئے تھے اور جب واپس لوٹے تو کالج انتظامیہ نے ہاسٹل سے باہر کر دیا۔ دوسری جانب کالج پرنسپل نے طلباء کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے College of Nursing Adesh Institute of Medical Sciences۔
Kashmiri Student in Punjab
اس بارے میں کالج کے پرنسپل جسویر کور نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ ہم نے کسی بھی طالب علم کو کالج یا ہاسٹل سے باہر نہیں نکالا۔ یہ بچے تین چار روز سے باہر رہ رہے ہیں، اس بارے میں طلباء کی طرف سے ہاسٹل اور کالج انتظامیہ کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی ذمہ داری ہماری ہے، اگر ان کے ساتھ کوئی حادثہ ہوجاتا تو اس کے لیے کالج کو ذمہ دار بتایا جاتا۔
مزید پڑھیں:
TAGGED:
Kashmiri Student in Punjab