اردو

urdu

ETV Bharat / state

Santokh Singh Chaudhary Passes Away کانگریس ایم پی سنتوکھ سنگھ چودھری کا انتقال - پنجاب میں بھارت جوڑو یاترا

پنجاب کے جالندھر سے کانگریس کے رکن پارلیمان سنتوکھ سنگھ چودھری کا انتقال ہو گیا۔ وہ بھارت جوڑو یاترا میں راہل گاندھی کے ساتھ شامل تھے اور یاترا کے دوران ہی اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی۔ Rahul Gandhi Bharat Jodo Yatra Updates

کانگریس ایم پی سنتوکھ سنگھ چودھری کا انتقال
کانگریس ایم پی سنتوکھ سنگھ چودھری کا انتقال

By

Published : Jan 14, 2023, 9:57 AM IST

Updated : Jan 14, 2023, 12:53 PM IST

لدھیانہ: بھارت جوڑو یاترا میں راہل گاندھی کے ساتھ چل رہےکانگریس کے رکن پارلیمان سنتوکھ سنگھ کا انتقال ہوگیا۔ بھارت جوڑو یاترا کے دوران اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ انہیں پھگواڑہ کے ویرک ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ان کی موت ہو گئی۔ وہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ چل رہے تھے تبھی ان کے دل کی دھڑکن تیز ہو گئی۔ راہل گاندھی بھارت جوڑو یاترا روک کر ہسپتال پہنچے۔ راہل گاندھی کا یاترا آج صبح 7 بجے لدھیانہ کے لوڈووال سے شروع ہوا۔ سنتوکھ سنگھ جالندھر سیٹ سے کانگریس کے ایم پی تھے۔ وہ 18 جون 1946 کو پیدا ہوئے اور وہ سیاست کے علاوہ وکالت کے پیشے میں بھی سرگرم رہے۔

سنتوکھ سنگھ نے بی اے ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کی تھی۔ وہ ماسٹر گربنتا سنگھ کا بیٹے تھے۔ ان کی والدہ کا نام سمپورن کور ہے۔ وہ دھالیوال میں پیدا ہوئے۔ ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ انہوں نے مسلسل دوسری بار جالندھر لوک سبھا سیٹ جیتی تھی۔ 2014 میں، انہوں نے اکالی دل کے پون کمار ٹینو کو شکست دے کر کانگریس کے امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن جیتا تھا۔ اگست 2014 میں، وہ درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کی بہبود کی کمیٹی کے رکن بنے۔ اس کے علاوہ وہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات سے متعلق قائمہ کمیٹی اور شہری ترقی، ہاؤسنگ اور شہری غربت کے خاتمے کی وزارت کی مشاورتی کمیٹی کے رکن تھے۔ اس سے قبل وہ 2004 سے 2010 تک پنجاب ریاستی کانگریس کے نائب صدر رہے۔ 2002 میں، انہوں نے فلور اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑا اور اکالی دل کے امیدوار سرون سنگھ فلور کو شکست دے کر کابینہ کے وزیر بنے۔ سال 1992 میں انہوں نے فلور اسمبلی سیٹ سے بہوجن سماج پارٹی کے دیو راج سندھو کو شکست دی۔

یاترا کو صبح 10 بجے جالندھر کے گورایا پہنچنا تھا، جہاں دوپہر کے کھانے کا انتظام کیا گیا تھا۔ اس کے بعد یاترا سہ پہر 3 بجے دوبارہ شروع ہوتی اور پھگواڑہ بس اسٹیشن کے قریب شام 6 بجے رکنے والا تھا۔ آج یاترا کا رات کا آرام کپورتھلا کے کونیکا ریسورٹ کے قریب مہات گاؤں میں تھا، لیکن آج صبح تقریباً 9.30 بجے کانگریس کے رکن پارلیمان سنتوکھ سنگھ چودھری کی موت کے بعد یاترا کو روک دیا گیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک کانگریس کی طرف سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے کہ یاترا آج روک دی جائے گی یا راہل گاندھی دوبارہ یاترا میں شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کی اختتامی تقریب کے لیے 21 جماعتوں کو مدعو کیا گیا

واضح رہے کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 30 جنوری کو سری نگر، کشمیر میں ختم ہوگی۔ راہل گاندھی کشمیر کے لال چوک پر ترنگا لہرا کر یاترا کا اختتام کریں گے۔ کانگریس بھارت جوڑو یاترا کے اختتام پر اپوزیشن اتحاد کی طاقت دکھانا چاہتی ہے، جس کے لیے 21 جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔

Last Updated : Jan 14, 2023, 12:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details