پنجاب کے شہر جالندھر میں منگل کے روز کورونا وائرس کے انفیکشن کے 68 نئے معاملے سامنے آئے جبکہ 11 افراد اس کے انفیکشن کی وجہ سے چل بسے۔
ضلع میں 68 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ، متاثرہ افراد کی تعداد 11630 ہوگئی ہے جبکہ 11 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 334 ہوگئی ہے، جب کہ 252 مریض صحت مند ہونے پر انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9171 ہوگئی ہے۔
سول سرجن کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، اب تک ضلع میں 142650 افراد کے نمونے کی جانچ کی گئی، جن میں سے 127206 رپورٹیں منفی آئی ہیں۔