اردو

urdu

ETV Bharat / state

امرتسر سرحد پر درانداز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ - درانداز کو ہلاک

دفاعی ذرائع نے دعویٰ کیا ہےکہ ایس ایف جوانوں نے جمعرات کے روز تقریباً ساڑھے آٹھ بجےامرتسر سرحد پربھارتی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی، جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔

امرتسر سرحد پر درانداز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
امرتسر سرحد پر درانداز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

By

Published : Jan 15, 2021, 1:46 PM IST

ریاست پنجاب کے امرتسر میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف جوانوں نے ایک درانداز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی شام امرتسر میں بین الاقوامی سرحد پر دراندازوں کی جانب سے بھارتی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم بی ایس ایف جوانوں نے اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک درانداز کو ہلاک کر دیا ہے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ دراندازوں کی نقل و حرکت دیکھنے کے بعد فوری طور پر بی ایس ایف جوانوں نے کاروائی کی اور ایک درانداز کو گولی کا نشانہ بنا کر اسے ہلاک کر دیا۔

گلوان میں فوجیوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی: فوجی سربراہ

ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف جوانوں نے یہ کاروائی ساڑھے آٹھ بجے کے قریب انجام دی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل جموں کے کھٹوعہ ضلع میں فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ضلع میں بین الاقوامی سرحد پر ایک سرنگ کا پتہ لگایا ہے۔ فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ سرنگ عسکریت پسندوں کے بھارتی حدود میں داخل ہونے کے لیے بنائی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details