گڈکری نے بدھ کو یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ 1960 میں ہوئےآبی معاہدے کے مطابق ہندوستان کی چھ میں سے تین ندیوں کا پانی پاکستان کو دیا گیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے میں لکھا گیا ہے کہ آپسی محبت اور بھائی چارے کے وجہ سے ندیوں کا پانی پاکستان کو دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان بھارت کے خلاف دہشت گردی کو نہیں روکتا ہے کہ تو پاکستان کی طرف جارہی ندیوں کے پانی کو ہندوستان روک سکتا ہے۔
گڈکری نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک کے سبھی دریاؤں کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنے کا منصوبہ بنارہی ہے جس سے ملک کے سبھی ریاستوں کے پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔