اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنجاب: کورونا ٹیسٹ کے لیے سرکاری اسپتالوں کی استعداد میں اضافہ - چنڈی گڑھ کی خبر

پنجاب حکومت نے کورونا کو شکست دینے کے لیے مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کی غرض سے گورنمنٹ میڈیکل کالج پٹیالہ اور امرتسر کی استعداد کو بڑھا کر دوگنا کر دیا گیا ہے۔

increasing the capacity of hospitals for the coronavirus test in punjab
کورونا ٹیسٹ کے لیے سرکاری اسپتالوں کی استعداد میں اضافہ

By

Published : Mar 28, 2020, 11:32 PM IST

اس کی اطلاع ڈپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے پرنسپل سکریٹری ڈی کے تیواری نے دی۔

انہوں نے کہا کہ اس وباء سے لڑنے کے لیے جنگی پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں جس کے تحت گورنمنٹ میڈیکل کالج پٹیالہ اور امرتسر میں بہت کم وقت میں ٹیسٹ کرنے والی ایک ایک اضافی پی سی آر مشین لگا دی گئی ہے جس سے کورونا ٹیسٹ کرنے کی سہولت دوگنی ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرنے والے اسٹاف کی شفٹیں بھی بڑھا دی گئی ہیں تاکہ مشتبہ مریضوں کی چیک اپ رپورٹ جلد آ جائے اور وائرس کی تصدیق ہونے کی حالت میں مریض کا علاج فوراً شروع ہو سکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ آئی آئی ٹی روپڑ سے ایک بایو سیفٹی آلہ بھی میڈیکل کالج پٹیالہ میں تبدیل کروا دیا گیا ہے جس سے ٹیسٹ کرنے کی سہولت بڑھے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details