مالیر کوٹلہ: پنجاب اسمبلی انتخابات Punjab Assembly Elections2022 کے پیش نظر جہاں پنجاب کی سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے۔ وہیں موسم کا مجاز آج بھی سرد ہے۔
پنچاب کی سیاسی سرگرمیوں میں جہاں تمام پارٹیوں کے سیاستداں بڑے بڑے دعوے کر رہے ہیں۔ وہیں پنچاب کی ٹھٹھرتی سرد میں پنجاب کے غریب مالیر کوٹلہ ریلوے اسٹیشن کے باہر کھلے آسمان کے نیچے اپنی زندگی بسر کرنے کو مجبور ہیں لیکن ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ Homeless Shiver on Malerkotla Railway Station
ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے جب رات میں مالیر کوٹلہ اسٹیشن کا جائزہ لینے پہنچا تو دیکھا کہ اسٹیشن کے باہر کچھ لوگ سرد راتوں میں بیٹھے ٹھٹھر رہے ہیں۔