اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرتارپور راہداری کا جائزہ

وزارت داخلہ کے سکریٹری اجے کمار بھلا نے متعدد افسران کے ساتھ آج پنجاب کے جے گرداس پور میں کرتارپور راہداری کا جائزہ لیا۔

By

Published : Oct 14, 2019, 2:57 PM IST

وزارت داخلہ سے سکریٹری اجئے کمار بھلا

وزارت داخلہ کے سکریٹری اجے کمار بھلا نے کرتارپور راہداری کے لیے کیے گئے کاموں کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ آئندہ ماہ آٹھ نومبر کو وزیراعظم نریندر مودی کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے۔ یہ راہداری بھارت کے پنجاب کے علاقے گرداس پور میں واقع ڈیرا بابا نانک گردوارا کو پاکستان کے کرتارپور صاحب سے جوڑے گی۔

اس معاملے میں مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے سوشل میڈیا پر اعلان بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی عقیدت مند پاکستان میں واقع کرتارپور صاحب کی زیارت کے لیے بغیر ویزا کے جاسکیں گے۔ عقیدت مندوں کو زیارت کے لیے پاکستان حکومت سے صرف پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔

کرتارپور صاحب گردوارا سکھوں کے گرو، گرو نانک دیو نے سنہ 1522 میں تعمیر کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details