عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال آج پنجاب کے دورہ پر ہیں۔ عآپ کے سربراہ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پنجاب کا دورہ کررہے ہیں۔ ساتھ ہی کیجریوال کے دورے سے قبل ہی پنجاب میں سیاست تیز ہوگئی ہے۔ یوتھ کانگریس نے 'کیجریوال گو بیک' کے ہورڈنگ لگائے ہیں۔
کانگریس کے رہنما مٹھو مدن کی جانب سے لگائے گئے ہورڈنگز پر لکھا ہے کہ 'پہلے دہلی کو بہتر بنائیں پھر پنجاب آئیں۔'