اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنجاب کی سرحدوں پر ہائی الرٹ

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے بالاکوٹ علاقے میں واقع جیش محمد کے کیمپ پر بھارتی فضائیہ کے حملے کے بعد پنجاب کی سرحد پر حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

کیپٹن امریندر سنگھ

By

Published : Feb 26, 2019, 8:52 PM IST


پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ بدھ کے روز سرحدی علاقے میں پٹھان کوٹ سے فیروز پور تک کا دورہ کریں گے۔

اس کے ساتھ ہی سنگھ نے موجودہ کارروائی کے بعد سرحد پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔

سرحدی ضلع حکام کو کسی بھی طرح کے حالات سے نمٹنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے۔

متعلقہ محکمے کے ترجمان نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر پولیس کے اعلیٰ افسروں، شہری انتظامیہ اور دیگر سینیئر حکام سے ہر معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ کے میڈیا ایڈوائزر روین ٹھکرال جو اس میٹنگ میں موجود تھے، نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ اس معاملے پر پوری طرح سے نظر رکھی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت مرکزی وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کے رابطے میں ہے اور حکومت کسی بھی طرح کے واقعات سے نمٹنے کے لیے مستعد ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے ٹویٹ کر کے کہا کہ بھارتی فضائیہ نے شاندار کام کیا ہے۔ آئی اے ایف کی کارروائی سے پاکستان اور شدت پسندوں کو ایک پیغام پہنچے گا جس کی سخت ضرورت تھی۔

انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ آپ یہ نہیں سوچ سکتے کہ پلوامہ حملے کر کے آپ بچ جائیں گے۔ بہادر فضائیہ کے جوان اور میں ان کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details