اردو

urdu

ETV Bharat / state

'زرعی قوانین کے خلاف حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی' - کسان یونینوں کو یقین دلایا

کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ حکومت قوانین ماہرین کی ٹیم کے ساتھ اس معاملہ پر سنجیدگی سے غور کرے گی

amrinder singh
amrinder singh

By

Published : Sep 29, 2020, 7:48 PM IST

پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے کسان یونینوں کو یقین دلایا ہے کہ ان کی حکومت سیاہ زرعی قوانین اور ان کے خلاف ڈٹے کسانوں کی مکمل حمایت کرے گی اور اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے سمیت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

کیپٹن سنگھ آج کسان تنظیموں کے نمائندوں سے اس معاملہ پر ان کے خیالات معلوم کرنے کے لئے بلائی گئی میٹنگ کی صدارت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت قوانین ماہرین کی ٹیم کے ساتھ اس معاملہ پر سنجیدگی سے غور کرے گی اور آئندہ کئے جانے والے اقدامات کو حتمی شکل دے گی، جن میں ان زرعی قوانین کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا شامل ہوگاگا۔

اس موقع پر کسانوں کے نمائندوں کے علاوہ کانگریس کے جنرل سکریٹری اور پنجاب امور کے انچار ہریش راوت سمیت کابینی وزیر سکھجندر سنگھ رندھاوا، گرپریت سنگھ کانگڑ، بھارت بھوشن آشو، پنجاب ریاستی کانگریس کمیٹی کے پردھان سنیل جاکھڑ اور ایڈوکیٹ جنرل اتل نند ا بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے
مکئی کی کاشت کبھی جونپور کی شناخت تھی

انہوں نے کہا کہ اگر قوانین کے ماہرین کی یہ صلاح ہوتی ہے کہ مرکزی قوانین کا مقابلہ کرنے کے لئے صوبائی قوانین میں ترمیم کی جائے، تو ایسا کرنے کے لئے فوری طورپر اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details