پنجاب کے ضلع موگا میں دو بسوں کے مابین ہوئے تصادم میں کانگریس کے پانچ کارکنان ہلاک ہوگئے، جبکہ دیگر کئی زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق کانگریس کے سربراہ کی حیثیت سے حلف لے رہے نوجوت سنگھ سدھو کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرنے جارہے کانگریس کارکنان کی منی بس ضلع موگا میں لوہار گاؤں کے نزدیک ایک روڈ ویز بس سے ٹکرا گئی، جس میں کانگریس کے پانچ کارکنان ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
واقعے کے بعد پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی موگا کو ہدایت دی کے وہ فوری طور پر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کریں اور حکومت کو رپورٹ بھیجے۔