یونین ٹیریڑری چنڈی گڑھ میں عالمی وبا کوروناوائرس میں مختلف چیلنجز کے باوجود کسانوں نے گیہوں کی کٹائی سے لے کر منڈیوں میں لانے کے کام کے دوران صحت حفاظتی تدابیر پر عمل درآم کرکے مثال قائم کی ہے۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری (ترقیات) وشوجیت کھنہ نے آج بتایا کہ اس سیزن کے دوران ریاست کی منڈیوں میں 135 لاکھ ٹن گیہوں آنے کے تخیمنے میں سے اب تک 92 فیصد اناج آچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں اب تک 122.02 لاکھ ٹن گیہوں پہنچا ہے، جن میں سے 121.85 لاکھ ٹن خریدا جاچکا ہے۔
کوروناوائرس کے پیش نظر ملک میں نافذ لاک ڈاؤن میں کسانوں نے اس کے اصول و ضابطوں پر عمل درآمد کرکے مثال قائم کی ہے انہوں نے بتایا کہ ریاست کے 22 اضلاع میں سے 15 اضلاع میں تو گیہوں کی خرید کا عمل 95 فیصد کامیابی کے ساتھ مکمل ہوچکا ہے، جن میں پٹھان کوٹ میں 105 فیصد، جالندھر میں 102 فیصد، فرید کوٹ، لدھیانہ اور برنالا میں 99 فیصد، سنگرور میں 97 فیصد، ہوشیار پور اور ایس بی ایس نگر میں 96 فیصد اور فیروزپور میں 95 فیصد خرید ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ منڈی بورڈ کی جانب سے ریاست میں اب تک آڑھتیوں کی جانب سے کسانوں کو 16.80 پاس جاری کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 30 مئی تک گیہوں کی خرید کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم اگر ضرورت پڑی تو اس میں 15 جون تک توسیع کی جائے گی۔