روی داس جینتی کی وجہ سے پنجاب میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ ملتوی ہوگی یا نہیں اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں پولنگ 14 فروری کے بجائے 20 فروری کو ہوگی۔ Election Commission Meeting on Punjab Assembly Election
الیکشن کمیشن نے وزیراعلی چرنجیت سنگھ چنی، بی جے پی اور پنجاب لوک کانگریس پارٹی کے خط پر غور و فکر کر کے یہ فیصلہ کیا ہے۔ سبھی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر 16 فروری کو گرو روی داس جینتی کے پیش نظر پولنگ کی تاریخ میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔ Election Commission on Punjab Assembly Election
تمام جماعتوں نے الیکشن کمیشن کو الگ الگ خط لکھے ہیں۔ بہوجن سماج پارٹی نے بھی پولنگ کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔