الیکشن کمیشن نے سدھو کو 23 اپریل صبح 6 بجے سے انتخابی مہم میں حصہ لینے، ریلیاں کرنے، روڈ شو منعقد کرنے، میڈیا کے سامنے بیان دینے اور انٹرویو دینے وغیرہ پر روک لگادی ہے۔
انتخابی کمیشن نے سدھو کو بہار کے کٹیہار میں ایک انتخابی ریلی کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا قصوروار پایا ہے۔ مسٹر سدھو پر مذہب کی بنیاد پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔
انتخابی کمیشن کے مطابق سدھو نے 15 اپریل کو بہار کے کٹیہار پارلیمانی حلقہ کے بلرام پور اسمبلی حلقے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم ووٹروں سے کہا تھا کہ آپ اقلیت میں بھی ہوکر یہاں اکثریت میں ہیں۔
انھوں نے کہاتھا کہ آپ (مسلم ووٹرز)اگر متحد ہونگے تو پارٹی امیدوار طارق انور کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔
اس سے پہلے انھیں انتخابی کمیشن کی طرف سے ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا۔