اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jalandhar Lok Sabha By Election جالندھر میں انتخابی مہم آج شام سے ختم - جالندھر انتخابی مہم ختم

جالندھر لوک سبھا ضمنی انتخاب کے لیے 10 مئی کو ووٹنگ ہونی ہے اور ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق جالندھر میں انتخابی مہم آج شام کو ختم ہو جائے گی۔ Lok Sabha By Election in Jalandhar

جالندھر میں انتخابی مہم آج شام کو ہو گی ختم
جالندھر میں انتخابی مہم آج شام کو ہو گی ختم

By

Published : May 8, 2023, 2:19 PM IST

جالندھر: بھارتی ریاست پنجاب میں جالندھر لوک سبھا ضمنی انتخاب کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی طرف سے چلائی جا رہی انتخابی مہم پیر کی شام 6 بجے ختم ہو جائے گی۔ ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ 10 مئی کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق 10 مئی کو ہونے والی پولنگ کے پیش نظر آج شام 6 بجے سے پانچ سے زائد افراد کی عوامی میٹنگیں بھی بند رہیں گی۔ لوک سبھا حلقہ جالندھر میں انتخابی مہم کے لیے باہر سے آنے والے سیاسی لیڈروں اور پارٹی کارکنوں کو چھ بجے تک ضلع جالندھر کی حدود سے باہر جانا ہوگا۔ پولنگ بوتھ سے 100 میٹر کے دائرے میں کسی بھی پارٹی کی طرف سے انتخابی مہم کی کوئی سرگرمی نہیں کی جائے گی۔

ضلع میں کل ووٹرز کی تعداد 1621800 ہے جن میں 38313 ووٹرز کی عمر 80 سال سے زائد ہے جبکہ 10526 معذور ووٹرز ہیں۔ فلور اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ 199776 ووٹر ہیں۔ ووٹنگ کے لیے ضلع میں 1972 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں اور ان تمام پولنگ اسٹیشنز پر ویب کاسٹنگ سمیت دیگر تمام ضروری سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔ ہر اسمبلی حلقے میں ایک ’وومین اونلی پولیشن اسٹیشن ‘ قائم کیا گیا ہے، جس کا انتظام صرف خواتین ہی کریں گی۔ مقامی پنگل واڑہ کے گھر میں ایک پولنگ بوتھ قائم کیا گیا ہے جس کا انتظام ایک جسمانی طور پر معذور شخص کرے گا۔ وہیں کرناٹک میں تشہیری مہم بھی آج شام تک ختم ہوجائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details