پنجاب کانگریس کے رہنماؤں نے آج وزیر اعلی بھگونت مان کے مبینہ طورپر ملاقات سے انکار کرنے کے بعد ان کی رہائش گاہ پر احتجاج و مظاہرہ کیا۔
Congress party Demonstration Against Punjab Chief Minister
ریاست میں بگڑتے ہوئے امن و امان اور اپوزیشن رہنماوں کے خلاف قانونی ایجنسیوں کے غلط استعمال سمیت مختلف امورپر ریاستی کانگریس کے صدر امریندر سنگھ راجہ وڈنگ، اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پرتاپ سنگھ باجوا، سابق نائب وزیر اعلیٰ او پی سونی، وزیر سکھجندر سنگھ رندھاوا سمیت پارٹی کے اراکین اسمبلی اورسابق ایم ایل وزیراعلیٰ سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش گاہ پرگئے تھے۔ تقریباً آدھاپوناگھنٹہ بعد انہیں اندربلایا گیالیکن آج وزیراعلیٰ کی طرف سے مصروفیت کاحوالہ دیتے ہوئے ملنے سے انکارکردیاگیا اورکل دوپہرایک بجے ملاقات کے لئے کہاگیا۔