اردو

urdu

ETV Bharat / state

لال قلعہ تشدد معاملہ: ملزم سکھ دیو سنگھ گرفتار - ٹریکٹر پریڈ کے دوران لال قلعہ میں ہونے والے تشدد

یوم جمہوریہ کے موقع پر لال قلعہ پر ہونے والے ہنگامے میں ملوث ہونے کے الزام میں سکھ دیو سنگھ کو دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے پنجاب سے گرفتار کر لیا ہے۔

Red Fort violence
لال قلعہ تشدد

By

Published : Feb 7, 2021, 8:04 PM IST

یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹریکٹر پریڈ کے دوران لال قلعہ میں ہونے والے تشدد میں ملوث ہونے کے الزام میں سکھ دیو سنگھ کو دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے آج پنجاب سے گرفتار کیا ہے۔

کرائم برانچ کے عہدیداروں نے بتایا کہ دہلی پولیس نے سکھ دیو سنگھ پر 50000 کا انعام بھی رکھا تھا، لال قلعہ پر تشدد کے بعد ملزم مسلسل راہ فرار اختیار کررہا تھا اور کرائم برانچ کی ٹیم اسے گرفتار کرنے کی پوری کوشش کر رہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ جب کرائم برانچ کو اطلاع موصول ہوئی کہ ملزم سکھ دیو سنگھ پنجاب میں چھپا ہوا ہے تو اس کے بعد کرائم برانچ کی ٹیم نے اسے پنجاب سے گرفتار کیا۔
واضح رہے کہ پولیس لال قلعہ میں ہونے والے تشدد کے معاملے میں اب تک 124 سے زیادہ افراد کو گرفتار کر چکی ہے جبکہ 44 ایف آئی آر درج بھی کی جاچکی ہے۔

44 مقدمات میں سے 14 مقدمات کی تحقیقات کرائم برانچ کی ایس آئی ٹی کر رہی ہے، صرف یہی نہیں پولیس نے اب تک 70 سے زائد شرپسندوں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details