اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنجاب: کورونا وائرس کے دو لاکھ 86 ہزار سے زائد معاملات

ریاست پنجاب میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے ریاستی حکومت نے محکمہ میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کو کووڈ ٹیسٹ کے نتائج 24 گھنٹوں میں پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

By

Published : Apr 16, 2021, 4:24 PM IST

ریاست میں مجموعی طور پر نئے مثبت معاملات کی تعداد بڑھ کر 4333 ہوگئی اور 51 افراد کی موت ہوگئی۔ اب تک کورونا سے اموات کی تعداد مجموعی طور سے 7722 تک ہوچکی ہے اور مثبت معاملات دو لاکھ 86 ہزار سے زائد ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق فعال مریضوں کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہو چکی ہے اور دو لاکھ 49 ہزار سے زیادہ افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ریاست میں اب تک مشتبہ افراد کے 64 لاکھ 73 ہزار سے زیادہ نمونے لئے جاچکے ہیں اور 40 مریضوں کی حالت سنگین ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ مریض موہالی میں پائے گئے۔ اس کے بعد لدھیانہ ، جالندھر ، پٹیالہ میں مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details