اردو

urdu

ETV Bharat / state

'صرف متحدہ کانگریس ہی ملک کو بچاسکتی ہے'

ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے گاندھی خاندان کی قیادت کو چیلنج کرنے کی مخالفت کی ہے۔

وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ
وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ

By

Published : Aug 23, 2020, 7:36 PM IST

Updated : Aug 23, 2020, 9:14 PM IST

وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کانگریس پارٹی کے کچھ رہنماؤں کے گاندھی خاندان کی قیادت کو مبینہ طور پر چیلینج کرنےکی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا معاملہ اٹھانے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے۔

کیپٹن امریندر نے یہاں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے آئینی اقدار اور جمہوری اصولوں کو تباہ کر میں لگی بھارتی جنتا پارٹی کے زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد کے خلاف ایک مضبوط حزب اختلاف کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی اے کی کامیابی اور مضبوطی، متحدہ اپوزیشن کی عدم موجودگی میں ہے۔

یہ بھی پڑھیے:وزیراعظم کی فطرت سے محبت

اس طرح کے نازک وقت میں کانگریس کے کچھ رہنماؤں کی تنظیم میں تبدیلی کا مطالبہ نہ صرف پارٹی بلکہ ملک کے مفادات کے خلاف ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو نہ صرف سرحد پار بیرونی خطرات کا سامنا ہے بلکہ اس کا وفاقی ڈھانچہ بھی خطرے میں ہے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ صرف متحدہ کانگریس ہی ملک اور اس کے عوام کو بچاسکتی ہے۔

قیادت کی تبدیلی کے مطالبے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کیپٹن امریندر نے کہا کہ گاندھی خاندان نے برطانوی حکمرانی سے آزادی حاصل کرنے سے لیکرملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری پارٹی کو کانگریس کی قیادت کو قبول کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی کو جب تک وہ چاہیں، کانگریس صدرکے عہدے پر بنےرہنے دینا چاہئے اور اس کے بعد راہل گاندھی کو بھی چارج سنبھالنا چاہئے کیونکہ وہ ایسا کرنے میں پوری طرح اہل ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک میں ایک بھی گاؤں ایسا نہیں ہوگا جہاں کانگریس کا کوئی رکن پارٹی کے آئینی اصولوں ، حقوق اورآزادی کے نظریہ کو فروغ دینے میں تیار نہ ہو اور اس کا کریڈٹ گاندھی خاندان کو جاتا ہے جن کی بے لوث لگن اور ناقابل تصور قربانیوں کے بغیر پارٹی ملک کو ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی بی جے پی اور اس کے سنگھی نظریے کی راہ میں چٹان کی طرح نہ کھڑی ہوتی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتخابی شکست قیادت کی تبدیلی کی بنیاد نہیں ہونی چاہئے۔ کیپٹن نے متنبہ کیا کہ پارٹی کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش سے آمرانہ طاقتوں کو فائدہ ہوگا۔ ایسی خبریں ہیں کہ اس تعلق سے 20 سے زیادہ کانگریس لیڈروں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو خط لکھا ہے۔

Last Updated : Aug 23, 2020, 9:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details