پنجاب وزیراعلی کی صدر اور سابق وزیراعظم سے ملاقات
پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور سابق وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کر انہیں گرونانک دیو کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد 550ویں پرکاش پرو میں شامل ہونے کے لئے مدعوکیا۔
کیپٹن سنگھ نے راشٹر پتی بھون میں مسٹر کووندسے ملاقات کی اور انہیں تحفہ پھول تحفہ دئے۔ سمجھاجاتا ہے کہ انہوں نے صدر سے گرونانک دیو کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقد پرکاش پرو کی تقریب میں شامل ہونے کی اپیل کی۔
مسٹر سنگھ نے بعد میں ڈاکٹر سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں گرو نانک دیو کے یوم پیدائش پر منعقد پرکاش پرو کے اہم پروگرام میں شامل ہونے کی دعوت دی۔انہوں نے ڈاکٹر سنگھ سے اس موقع پر شری کرتارپور صاحب گرودوارے کےپہلےجتھے میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سنگھ نے پنجاب کے وزیر اعلی کی دعوت قبول کرلی ہے اور وہ نونومبر کو کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیں گے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی گزشتہ مہینے کہاتھا کہ ان کی حکومت کرتارپور کوریڈور کے افتتاحی تقریب کےلئے ڈاکٹر سنگھ کو مدعو کرےگی۔انہوں نے کہا تھا کہ وہ سکھ طبقے سےتعلق رکھتے ہیں اس لئے انہیں دعوت بھیجی جائےگی۔