اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amarinder Singh Joined BJP کیپٹن امریندر سنگھ بی جے پی میں شامل - Amarinder Singh Joined BJP

پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ Captain Amarinder Singh Joined BJP

Amarinder Singh Joined BJP
کیپٹن امریندر سنگھ بی جے پی میں شامل

By

Published : Sep 19, 2022, 11:48 AM IST

Updated : Sep 19, 2022, 7:59 PM IST

نئی دہلی: پنجاب کے سابق وزیر اعلی اور پنجاب لوک کانگریس (پی ایل سی) کے سربراہ کیپٹن امریندر سنگھ اپنے حامیوں کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔ ان کی پارٹی پنجاب لوک کانگریس بھی بی جے پی میں ضم ہو گئی۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے گزشتہ سال وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے کر کانگریس پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی اور اپنی نئی پارٹی پنجاب لوک کانگریس بنا کر اسمبلی الیکشن لڑا تھا۔ آج انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر کے اپنی پارٹی کو بھی بی جے پی میں ضم کر دیا۔

پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ اور پنجاب لوک کانگریس Punjab Lok Congress کے سربراہ کیپٹن امریندر سنگھ آج بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی امریندر سنگھ اپنی نو تشکیل شدہ پارٹی کو بھی بی جے پی میں ضم کر دیں گے۔ بتا دیں کہ کیپٹن امریندر سنگھ نے گزشتہ سال پنجاب کے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد کانگریس پارٹی چھوڑنے کے بعد پنجاب لوک کانگریس پارٹی تشکیل دی تھی۔ وہ دہلی میں بی جے پی صدر جے پی نڈا اور دیگر لیڈروں کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوں گے۔

پنجاب لوک کانگریس کے ترجمان پریت پال سنگھ بلیاوال نے مطلع کیا ہے کہ پی ایل سی میں شامل ہونے والے سات سابق اراکین اسمبلی اور ایک سابق رکن پارلیمان بھی کیپٹن امریندر سنگھ کے ساتھ آج بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایل سی کے دیگر عہدیدار اور ضلع صدر چندی گڑھ میں ایک الگ پروگرام میں بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ امریندر سنگھ، جو حال ہی میں ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کے بعد لندن سے واپس آئے ہیں، نے گزشتہ پندرہ دن میں وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی ہے۔ Union Home Minister Amit Shah

کیپٹن امریندر سنگھ نے 12 ستمبر کو امت شاہ کے ساتھ اپنی ملاقات کے بعد کہا تھا کہ انہوں نے قومی سلامتی، پنجاب میں منشیات بڑھتے ہوئے معاملات اور ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے مستقبل کے روڈ میپ سے متعلق مختلف امور پر بہت نتیجہ خیز بات چیت کی۔ بی جے پی کی پنجاب یونٹ کے لیڈر ہرجیت سنگھ گریوال نے جولائی میں کہا تھا کہ امریندر سنگھ نے لندن جانے سے پہلے اپنی پارٹی کو بی جے پی میں ضم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ گریوال نے اس وقت کہا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ لندن سے واپسی کے بعد انضمام کا اعلان کریں گے۔

دو بار کے پنجاب وزیراعلیٰ رہ چکے کیپٹن امریندر سنگھ پٹیالہ کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال چرنجیت سنگھ چنی کو وزیر اعلیٰ بنائے جانے کے بعد کانگریس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ پی ایل سی نے بی جے پی اور سکھدیو سنگھ ڈھنڈسا کی قیادت والی شرومنی اکالی دل (متحدہ) کے ساتھ اتحاد کر کے اسمبلی انتخابات لڑے۔ تاہم اس کا کوئی بھی امیدوار نہیں جیت سکا اور امریندر سنگھ خود اپنے گڑھ پٹیالہ اربن سیٹ سے ہار گئے۔

شام 4.30 بجے ہوگا پروگرام: آپ کو بتا دیں کہ سابق وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کل شام دہلی کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ کیپٹن امریندر سنگھ اپنے بیٹے، بیٹی اور کچھ سابق ایم ایل ایز کے ساتھ دہلی روانہ ہوئے۔ معلومات کے مطابق کیپٹن امریندر سنگھ آج شام 4.30 بجے بی جے پی میں شامل ہوں گے اور اس کے ساتھ ہی کئی سابق ایم ایل اے بھی بی جے پی کا دامن تھامیں گے۔

Last Updated : Sep 19, 2022, 7:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details