اردو

urdu

ETV Bharat / state

امریندر سنگھ، امت شاہ کی رہائش گاہ پہنچے - अमरिंदर सिंह अमित शाह से मिलने पहुंचे

پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کپٹن امریندر سنگھ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔

Captain Amarinder Singh
Captain Amarinder Singh

By

Published : Sep 29, 2021, 6:51 PM IST

Updated : Sep 29, 2021, 7:17 PM IST

وزارت اعلیٰ کی کُرسی چھوڑنے کے بعد سے ہی پارٹی سے ناراض چل رہے کپٹین امریندر سنگھ کے کانگریس چھوڑنے کی قیاس آرائیاں جاری ہیں اور اب ان کا امت شاہ سے ملنا اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ ہوسکتا ہے وہ بی جے پی جوائن کر لیں گے۔

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملنے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ شاہ اور امریندر کی یہ ملاقات پنجاب میں سیاسی ہلچل کے درمیان اہم سمجھی جا رہی ہے۔

بتادیں کہ کیپٹن امریندر سنگھ 18 ستمبر کو پنجاب کے وزیراعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد سے کانگریس سے ناراض چل رہے ہیں۔ امریندر سنگھ نے نوجوت سنگھ سدھو کے لیے خاص طور پر جارحانہ رویہ اختیار کیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز بی جے پی کے رکن پارلیمان شویت ملِک نے کہا تھا کہ امریندر سنگھ امت شاہ سے ملاقات کریں گے۔ راجیہ سبھا رکن اور بی جے پی کے سابق ریاستی صدر شویت ملک کا کہنا ہے کہ بھارت کی سب سے پرانی پارٹی(کانگریس) اپنے ارکان کو متحد رکھنے میں ناکام ہو رہی ہے۔ کانگریس ٹوٹ رہی ہے۔ شویت ملک نے سدھو پر تنقید کی۔

سدھو کے استعفیٰ پر انہوں نے کہا کہ 'جب وہ (سدھو) بی جے پی میں تھے تو اپنی بات منوانے کے لیے ضد پر اڑ جاتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ استعفیٰ صرف بلیک میلنگ ہے۔

کیپٹن آئے تو بی جے پی کو بھی فائدہ ہوگا

دراصل پنجاب کے وزیراعلیٰ کا عہدہ چھوڑ کر کیپٹن امریندر سنگھ نے واضح کر دیا ہے کہ آپشن کھلا ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے بی جے پی لیڈر بھی کیپٹن کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔ امریندر سنگھ کی بی جے پی سے قربت بڑھ رہی ہے۔ کیپٹن کا کسانوں میں دبدبہ ہے اور دونوں کا امتزاج کیپٹن اور بی جے پی کے لیے ایک فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

زرعی قوانین کے بعد سے بدلی ہے بی جے پی کی پوزیشن

مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے تین زرعی قوانین نے پنجاب میں نمایاں اثر ڈالا ہے۔ زرعی قوانین کے نفاذ کے بعد پنجاب کے کسانوں نے احتجاج شروع کر دیا۔ بعد میں یہ ہریانہ اور پھر اتر پردیش تک پھیل گیا اور پورے ملک میں بی جے پی کی مرکزی حکومت کے لیے ایک بڑا درد سر بن گیا۔ خاص طور پر شمالی ہند میں جب پانچ ریاستوں میں جلد ہی انتخابات ہونے والے ہیں۔

  • یہ بھی پڑھیں: سدھو کو وزیر اعلیٰ بننےسے روکنے کے لیے کوئی بھی قربانی دینے کو تیار امریندر سنگھ

پنجاب میں 25 سال پُرانا اکالی دل اور بی جے پی اتحاد زرعی قوانین کی وجہ سے ٹوٹ گیا ہے اور پنجاب میں حاشیے پر کھڑی بی جے پی کے پاس کوئی راستہ نہیں ہے اس لیے وہ کیپٹن امریندر سنگھ میں امید کی کِرن دیکھ رہی ہے۔ کیپٹن نے کانگریس میں اپنے خلاف شروع کی گئی مہم کو اپنی ذلالت محسوس کی اور بالآخر وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سدھو کے استعفیٰ کا پیغام جائے گا؟

وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ کے بعد سے کیپٹن امریندر سنگھ خاموش ہیں لیکن منگل کو ایک اہم پیش رفت میں پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سدھو نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس سے پنجاب کے لوگوں اور کانگریس کارکنان میں اچھا پیغام نہیں گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سدھو کو وزراء کا انتخاب اور محکموں کی تقسیم پسند نہیں تھی۔

Last Updated : Sep 29, 2021, 7:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details