اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pakistani Drone in Amritsar بی ایس ایف نے امرتسر سرحد کے قریب پاکستانی ڈرون کو مار گرایا

پنجاب کے امرتسر میں بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون کو مار گرایا، وہیں سرچ آپریشن کے دوران فوج نے کھیتوں سے ہیروئن کی کھیپ بھی برآمد کی۔ Drone found in Amritsar

By

Published : May 21, 2023, 11:30 AM IST

بی ایس ایف نے امرتسر سرحد کے قریب پاکستانی ڈرون کو مار گرایا
بی ایس ایف نے امرتسر سرحد کے قریب پاکستانی ڈرون کو مار گرایا

جالندھر:بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے ہفتہ کی رات امرتسر ضلع کے دھنوکلان گاؤں کے قریب ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا۔ بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے ایک افسر نے اتوار کو بتایا کہ بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے امرتسر کے دھنوکلان گاؤں کے قریب ایک مشتبہ پاک ڈرون کی آواز سنی۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں نے ڈرون کو روکنے کے لیے فوری ردعمل کا مظاہرہ کیا اور منشیات کے ساتھ پاک ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا۔ علاقے کی ابتدائی تلاشی کے دوران، بی ایس ایف کے اہلکاروں نے 3.3 کلوگرام ہیروئن کی کھیپ کے ساتھ ایک ڈرون (کواڈ کاپٹر، ڈی جے آئی میٹریس، 300 آر ٹی کے) برآمد کیا۔ ڈرون نظر آنے کے بعد علاقے میں تلاشی آریشن جاری کر دی۔

واضح رہے کہ 19 مئی کو بھی بی ایس ایف نے پنجاب میں بین الاقوامی سرحد پر دو پاکستانی ڈرون کو مار گرایا تھا۔ بارڈر سکیورٹی فورس نے اسمگلروں کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے پنجاب میں بین الاقوامی سرحد پر دو پاکستانی ڈرون کو مار گرایا۔ بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے ایک افسر نے ہفتہ کو بتایا کہ جمعہ کی رات تقریباً 9 بجے بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے امرتسر کے اودھر دھاریوال گاؤں کے قریب کے علاقے میں ایک مشتبہ ڈرون کی آواز سنی۔ انہوں نے کہا کہ طے شدہ مشق کے مطابق، فوجیوں نے فوری طور پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈرون کو روکنے کے لیے فائرنگ کی۔ علاقے کی ابتدائی تلاشی کے دوران بی ایس ایف اہلکاروں نے گاؤں اُودھر دھاریوال کے کھیتوں سے ایک سیاہ رنگ کا ڈرون جزوی طور پر ٹوٹی ہوئی حالت میں برآمد کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details