اردو

urdu

ETV Bharat / state

فیروز پور سیکٹر میں پاکستانی درانداز ہلاک، تقریباً 15 کلو ہیروئن برآمد

گذشتہ رات بین الاقوامی سرحد پر مشترکہ آپریشن کے دوران بی ایس ایف جوانوں اور امرتسر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے سرحد پر دراندازی جیسی سرگرمیاں محسوس کی۔ اس دوران حفاظتی اہلکاروں نے اپنے دفاع میں اس سمت میں فائرنگ کی جس میں ایک درانداز مارا گیا۔

فیروز پور سیکٹر میں پاکستانی درانداز ہلاک، تقریباً 15 کلو ہیروئن برآمد
فیروز پور سیکٹر میں پاکستانی درانداز ہلاک، تقریباً 15 کلو ہیروئن برآمد

By

Published : Feb 13, 2021, 10:45 PM IST

بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب کے فیروز پور سیکٹر میں ایک درانداز کو پاکستان کی سمت سے بھارتی سرحد میں اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام کرتے ہوئے ہلاک کردیا۔

بی ایس ایف اہلکاروں نے موقع سے 14.8 کلو ہیروئن، پستول میگزین، چھ کارتوس اور دو موبائل فون بھی برآمد کیے۔

بی ایس ایف پنجاب فرنٹیئر ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ رات بین الاقوامی سرحد پر مشترکہ آپریشن کے دوران بی ایس ایف جوانوں اور امرتسر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے سرحد پر دراندازی جیسی سرگرمیاں محسوس کئے جانے پر اپنے دفاع میں اس سمت میں فائرنگ کی جس میں ایک درانداز مارا گیا۔ بعد میں جس کی شناخت پاکستانی شہری کے طورپر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری نوجوان کب رہا ہوں گے؟ لوک سبھا میں اویسی کا سوال

انہوں نے بتایا کہ موقع پر تلاشی کے دوران وہاں سے 14 پیکٹوں میں 14.8 کلو گرام ہیروئن، ایک پستول میگزین، چھ کارتوس اور دو موبائل فون برآمد ہوئے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمد شدہ ہیروئن کی اندازاً قیمت 74 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details